دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں قوم حکومت اورپاک فوج کے ساتھ ہیں،منظور مانی

دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں قوم حکومت اورپاک فوج کے ساتھ ہیں،منظور مانی

  

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما کرکٹر ملک منظور مانی نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پوری قوم کی ہمدردیاں پاک فوج اور حکومت کے ساتھ ہیں، اب عوام کی جان و مال سے کھیلنے والوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی۔ پاک افواج کے افسران اور جوانوں نے ہمیشہ ملک و قوم کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی حامل ہیں اور پوری قوم کو مسلح افواج کی بہادری اور جرا¿ت پر فخر ہے۔ملک منظور مانی نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کا انجام قریب آ پہنچا ہے۔ پاکستان کے کروڑوں عوام کی دعائیں پاک افواج کے ساتھ ہیں۔ انشا اللہ ہماری جرا¿ت مند بہادری فوج اپنی جانوں پر کھیل کر ملک کو ان دہشت گردی کے ناسوروں سے پاک کر کے دم لے گی۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے نتیجے میں پورے ملک میں امن وامان کی فضا قائم ہو گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -