سنی اتحاد کونسل سے وابستہ 50 بڑے روحانی آستانوں کا آپریشن کی حمایت اعلان

سنی اتحاد کونسل سے وابستہ 50 بڑے روحانی آستانوں کا آپریشن کی حمایت اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر )سنی اتحاد کونسل سے وابستہ 50 بڑے روحانی آستانوں کے گدی نشیں مشائخ نے ریاست کے باغی دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن کی حمایت کر دی ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے مشائخ نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ آپریشن ”ضربِ عضب“ مقدس جہاد ہے جس کی تائید و حمایت ہر پاکستانی پر شرعاً فرض ہے۔ پاک فوج پاکستان بچانے کی جنگ دلیری سے لڑ رہی ہے۔ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے جہاد میں پاک فوج کے ساتھ ہے اور ملک بھر کے ہزاروں مشائخ اہلسنّت اپنے لاکھوں مریدین کے ساتھ پاک فوج کی پشت پر کھڑے ہیں۔ قیام پاکستان کی مخالفت کرنے والے آج پاکستان بچانے کے آپریشن کی بھی مخالفت کر رہے ہیں۔ ساٹھ ہزار بے گناہ پاکستانیوں کے بے رحم قاتلوں کے خلاف آپریشن ہر لحاظ سے جائز ہے۔ آپریشن شروع نہ ہوتا تو پاکستان کی سلامتی کا تحفظ مشکل ہو جاتا۔ پاک فوج ریاست کی رٹ قائم کرنے کے لیے دہشت گردوں سے لڑ رہی ہے۔ اعلامیہ جاری کرنے والے مشائخ میں پیر فضل رسول حیدر رضوی، خواجہ فقیر محمد باروی، پیر سیّد عظمت علی شاہ، پیر طارق ولی چشتی، پیر میاں غلام مصطفی، پیر سیّد محمد اقبال شاہ، پیر سیّد محمد شاہ ہمدانی، پیر محمد احمد قادری سروری، پیر ضیاءاﷲ قادری، پیر سیّد محمد طاہر شاہ، پیر عمار سعید سلیمانی، پیر سیّد انوار الحسن گیلانی، پیر سیّد شمس الدین بخاری، پیر نور الٰہی انور، خواجہ احمد حسن، پیر میاں مبارک علی قادری، پیر فقیر فنا فاﷲ قادری، پیر غلام عباس قادری، پیر سیّد کامران گردیزی، پیر سیّد سرور حسین شاہ، پیر محمد عبد المعید سبحانی اور دیگر شامل ہیں۔