طلبہ ملکی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردا ادا کرنے کا عز م کریں،پروفیسر ڈاکٹر رفیق

طلبہ ملکی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردا ادا کرنے کا عز م کریں،پروفیسر ڈاکٹر ...

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان ایک عظیم ملک ہے جسے قدرت نے ہر طرح کے وسائل سے نواز رکھا ہے دوقومی نظریہ کی بنیاد پر مسلمانان برصغیر نے قیام پاکستان کی تاریخ ساز جدوجہد میں حصہ لیاآپ بڑے ہو کر ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار اداکرنے کا عزم کریں۔ان خیالات کااظہارتحریک پاکستان کے کارکن اور نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے ایوانِ کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں جاری نظریاتی سمر سکول کے چوتھے روز” دوقومی نظریہ اورعالمی پس منظرمیں پاکستان کی شناخت“ کے موضوع پرملٹی میڈیا کے ذریعے پریزینٹیشن کے دوران طلبا و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس نظریاتی سمر سکول کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -