پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کی تربیت کا کام مکمل کر لیا

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کی تربیت کا کام مکمل کر لیا

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے 21 اضلاع میں پارٹنر سکولوں کی تربیت کا کام مکمل کر لیا ہے اس حوالے سے بہاولپور کے پارٹنرسکولوں کا تربیتی اجلاس گزشتہ روز کرافٹ ہال اولڈ سبزی منڈی بہاولپور میں ہوااجلاس میں منڈی یزمان ، خیر پور ٹامے والی اور حاصل پور تحصیلوں میں فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام سے منسلک سکولوں کے پرنسپل حضرات نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء کو فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام کے مجوزہ نئے ماڈل کے خدوخال سے آگاہ کرنے کے علاوہ انہیں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کی تیاری اور سکولوں کی آمدن و خرچ کا ریکارڈ رکھنے کے بارے میں لیکچرز دیئے گئے اجلاس میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مختلف افسران نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا اکیڈمک ڈویلپمنٹ یونٹ فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام سے منسلک تعلیمی اداروں کے پرنسپلز کی تربیتی ورکشاپس کا مختلف اضلاع میں مرحلہ وار ا نعقاد کر رہا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -