ریلوے کی فارغ کنٹریکٹ ملازمین کو بحال کرنے کی یقین دہانی

ریلوے کی فارغ کنٹریکٹ ملازمین کو بحال کرنے کی یقین دہانی

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے نے فارغ کئے گئے کنٹریکٹ ملازمین کو بحال کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے جس کے بعد متاثرین نے احتجاجی کیمپ ختم کردیا ہے ریلوے وکرز یونین( مرزا ابراہیم نظریاتی گروپ )کے سرپرست اعلی راجہ زاہد خان ،رفیق خان اوررضوان ستی سمیت دیگر عہدیداران نے کہا ہے جنرل منیجر آپریشنز پاکستان ریلوے انجم پرویز اور چیف پرسانل آفیسر ریلوے فیاض اعوان نے وزیر اعظم پیکیج کے تحت بھرتی ملازمین کوفارغ کئے جانے کے بعد ہمارے احتجاج کے پیش نظر یہ یقین دہانی کروائی ہے ملازمین کو بحال کر دیا جائے گا

وفات پاچکے تھے اور وزیر اعظم پیکیج کے تحت ان کے بچوں کو ملازمت دی گئی تھی انہیں اب فارغ نہیں کیا جائے گا اور اس پیکیج کے تحت بھرتی جن ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا انہیں 15روز میں بحال کردیا جائے گا اس سلسلے میں وفاقی حکومت سے اجازت لی جارہی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -