شمالی وزیرستان میں آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں،سیدمحمدحبیب عرفانی چشتی

شمالی وزیرستان میں آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں،سیدمحمدحبیب عرفانی چشتی

  

لاہور( پ ر) سیدمحمد حبیب عرفانی چشتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ سندرشریف نے کہا ہے کہ پاک آرمی کاضرب عضب آپریشن پاکستان کی بقا و سلامتی کی جنگ ہے جس کے لئے پاکستان کے کروڑوں عوام کی دعائیں پاکستان آرمی کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے شمالی وزیرستان میں آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں مگر حکومت سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ آپریشن شمالی وزیرستان تک محدود نہ رکھا جائے جب تک ایک بھی دہشت گرد موجود ہے آپریشن ختم نہ کیا جائے۔فوجیں ہمیشہ بارڈر پرلڑتی ہیں ان کے پیچھے قوت عوام کی ہوتی ہے جس طرح کی جنگ کا شکارپاکستان ہے پوری دنیا میں اس طرح کی کوئی جنگ نہ ہے۔ یہاں پر درگاہیں،خانقاہیںتک بھی محفوظ نہ ہیں۔ سب سے پہلے طالبان مخالف ریلی وابستگان سندرشریف کے زیراہتمام نکالی گئی تھی آج بھی وابستگان سندرشریف کی بڑی تعداد فوج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑنے کو تیار ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -