پولیس اہلکاروں کے خلاف بداخلاقی کا الزام لگانے والی خاتون کی درخواست خارج

پولیس اہلکاروں کے خلاف بداخلاقی کا الزام لگانے والی خاتون کی درخواست خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج طارق خورشید نے تھانہ ہنجر وال پولیس اہلکاروں کے خلاف اجتماعی بداخلاقی کا الزام لگانے والی خاتون کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست واپس لینے پر ملزمان کے خلاف دائردرخواست خارج کردی۔فاضل عدالت میں درخواست گزار خاتون شگفتہ بی بی اپنے بیان سے مکر گئی ۔گزشتہ روز شگفتہ بی بی نے دائراندراج مقدمہ کی درخواست خارج کرانے کےلئے عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرانا چاہتی جس کے بعد فاضل عدالت نے خاتون کی استدعا پر درخواست خارج کر دی ہے۔





 اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے سپریم کورٹ کے ہیومن رائٹس سیل کے نوٹس پر کارروائی کرتے ہوئے رپورٹ طلب کررکھی تھی اور مذکورہ خاتون شگفتہ بی بی نے درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ ہنجر وال پولیس کے اے ایس آئیز افضال اور سرفراز اور ایک سب انسپکٹر نے اسے سڑک پر جاتے ہوئے 25 مئی کو اغواءکیا اور پولیس سٹیشن لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایاتاہم ذمہ دار پولیس افسروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔