سانحہ اچھرہ کی انکوائری ، جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں افسران کو شفاف کارروائی کا حکم

سانحہ اچھرہ کی انکوائری ، جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں افسران کو شفاف کارروائی ...

  

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے سانحہ اچھرہ کی انکوائری کےلئے قائم جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں افسران کو شفاف کارروائی کا حکم دیا ہے ۔گزشتہ روز سیشن جج کی زیرصدارت سانحہ اچھرہ کی انکوائری کے حوالے سے قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا ،جس میں واسا، لیسکو اور ریسکیو افسران نے شرکت کی تاہم فاضل جج نے تمام افسران کو مذکورہ سانحہ کے حوالے شفاف انکوائر ی کا حکم دیا ہے ۔ واضح رہے کہ اچھرہ میں 4 جون 2014کو گھر میں لگنے والی آگ کی وجہ سے 3 کم سن بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے تاہم اس حوالے سے فاضل جج نے واقعہ کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کررکھا ہے جس کی سربراہی وہ خود کررہے ہیں ۔سیشن جج نے جودیشل کمیشن کی معاونت ،انکوائری اور شہادتوں کے ریکارڈ کی نگرانی کے لئے نذیر احمد نیازی کو جوڈیشل کمیشن کا رجسٹرار تعینات کررکھا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -