آرمی چیف کاپاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ،ایئرچیف مارشل سے ملاقات

آرمی چیف کاپاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ،ایئرچیف مارشل سے ملاقات
 آرمی چیف کاپاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ،ایئرچیف مارشل سے ملاقات

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے ملاقات کی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے جمعرا ت کواسلام آبا دمیں پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل طاہر رفیق بٹ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔

مزید :

قومی -