پیپلز پارٹی بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر ایوان اقبال میں بلڈ بینک قائم کرے گی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر 21جون کو پارٹی کی شہید چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی کی قیادت میں اےوان اقبال میں ایک بلڈ بینک قائم کیا جائے گا جس میں پیپلز پارٹی لاہور کے ڈسٹرکٹ و زونل صدور اور کارکنان اپنے خون کے عطیات دیں گے ےہ بلڈ بینک صبح دس بجے سے دوپہر دو بجے تک لگایا جائے گاپیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی کی طرف سے پیپلز پارٹی لاہور کے کارکنان کو جاری کی گئی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کے مطابق 21جون کو پارٹی کی شہیدچیئرپرسن بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر سالگرہ کے کیک نہیں کاٹیں جائیں گے بلکہ بے نظیر شہید کے نام پر اپنے اپنے خون کے عطیات ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو دئیے جائیں گے اس لئے پیپلز پارٹی کے ڈسٹرکٹ و زونل صدور کارکنان کے ساتھ اس بلڈ کیمپ میں اپنی شرکت کو ےقینی بنائیں اور اپنے خون کے عطیات دیکر اپنی شہید قائد بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے دن انہیں اپنی طرف سے بھرپور خراج عقیدت پیش کریں ۔ پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی کے مطابق ےہ بلڈ کیمپ 21جون کو اےوان اقبال کے بیسیمنٹ میں صبح دس بجے سے دوپہر دو بجے تک لگایا جائے گا ۔