فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن نے وزیر ستان آپریشن کے متاثرین کیلئے امدادی کیمپ لگا دیے

فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن نے وزیر ستان آپریشن کے متاثرین کیلئے امدادی کیمپ لگا ...

  

لاہور(سٹاف رپورٹر) جماعة الدعوة کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن نے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کر کے آنے والے متاثرین کیلئے بنوں اور ڈیرہ اسمٰعیل خاں میں امدادی کیمپ لگا دیے ہیں جہاں متاثرین کو پکی پکائی خوارک اور مفت طبی معائنہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیںگذشتہ روز فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے امدادی رضاکاروںنے ریلیف کیمپوں سمیت مختلف مقامات پر پناہ گزین متاثرین میں پکی پکائی خوراک کے دو ہزار سے زائد پیکٹ تقسیم کئے جبکہ ڈیرہ اسمٰعیل خاں اور بنوںمیں متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے رضاکار نقل مکانی کر کے آنے والے متاثرین کی رجسٹریشن بھی کر رہے ہیں تاکہ شفاف طریقے کے ساتھ متاثرین میں امداد تقسیم کی جاسکے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرﺅف امدادی کاموں کی خود نگرانی کر رہے ہیںجماعةالدعوة کی طرف سے سروے کا عمل جاری ہے جس کے بعد متاثرین میں خشک راشن بھی تقسیم کیا جائے گاایف آئی ایف کے چیئرمین حافظ عبدالرﺅف کا کہنا ہے کہ متاثرین کے معمولات زندگی بحال ہونے تک امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -