مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی میں شرکت کیلئے سکھ یاتری کل پاکستان پہنچیں گے

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی میں شرکت کیلئے سکھ یاتری کل پاکستان پہنچیں گے

  

لاہور(وقائع نگار) سکھ مذہب کے روحانی پیشوا مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لےے بھارت سمیت دیگر ممالک سے سینکڑوں سکھ یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے کل 21جو ن کو پاکستان پہنچیں گے جہاں پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے اعلیٰ افسران انکا استقبال کریں گے ،پبلک ریلیشنز آفیسر عامر حسین ہاشمی نے بتایا کہ چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ الیاس خان کی ہدایات پر ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز خالد علی کی زیر نگرانی تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس انتظامی سلسلہ میں ہمہ تن گوش ہیں، دنیا بھر سے آنے والے سکھ مہمانوں کی رہائش ، سیکورٹی اور سفری سہولیات سمیت دیگر تما م ضروری انتظامات مکمل کر لےے گئے ہیں،تقریبات میں لوڈ شیڈنگ کے دوران جنریٹر زموجود ہوں گے جبکہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سی سی ٹی ویکیمرے نصب کیے گئے ہیں پی آر او عامر حسین ہاشمی نے بتایا کہ طے شدہ شیڈول کے مطابق سکھ یاتری21جون کو واہگہ بارڈرسے کلیئرنس کے بعد خصوصی ٹرین کے ذریعے گوردواروہ جنم استھان ننکانہ جائیں گے اور اسکے بعد گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد روانہ ہو جائیں گے جہاں یاتراکر نے کے بعد ننکانہ صاحب واپس آئیں گے جہاں سے 23 جون کی شام کو گوردوارہ پنجہ صاحب کی یاترا کے لیے پنجہ صاحب حسن ابدال جائیں گے 26جون کو گوردوارہ ڈیر ہ صاحب لاہور پہنچیں گے اور اسکے بعد 28جون کو گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد اور گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور کا دورہ کریں گے 29جون کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی مرکزی تقریب گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہو گی جس کے بعد 30جون کو سکھ یاتریوں کا وفد بھارت واپس روانہ ہو جائے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -