طاغوتی قوتیں اللہکے بندوں کو راہ حق سے بھٹکانا چاہتی ہیں،میاں مقصود

طاغوتی قوتیں اللہکے بندوں کو راہ حق سے بھٹکانا چاہتی ہیں،میاں مقصود

  

لاہور (سٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے گذشتہ روز جماعت اسلامی علاقہ شمالی کے ارکان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کی طاغوتی قوتیں اللہ کے بندوں کو راہ حق سے پھیر نے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں بدقسمتی سے اقتدار وطاقت کے سر چشموں پر بھی انہی بے خدا قوتوں کا قبضہ ہو چکا ہے جو شیطانی طاقت میں اضافہ کا سبب بن چکا ہے اجتماع سے نائب امر اءملک شاہد اسلم ،محمد انور گوند ل ، سیکرٹری جنرل لاہور خلیق احمد بٹ ، ڈپٹی سیکرٹری لاہور عبدالعز یز عابد اور چوہدری محمد شوکت نگران علاقہ نے بھی خطاب کیاانھوں نے مزید کہا کہ ان حالات میں جماعت اسلامی بندگا ن خدا کو اللہ کی بندگی کے راستوں پر چلانے کے لیے مقدور بھر کوشش کررہی ہے مسلمانوں کے اخلاق ، معاملات اور سوچ کے دھاروں کو قرآن وسنت کی تعلیمات کے مطابق ڈھال کر زندگی کی گاڑی رب تعالیٰ کی رضا کے راستے پر چلانے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -