وزیر اعلیٰ کو عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،عرفان دولتانہ

وزیر اعلیٰ کو عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،عرفان دولتانہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف اوروزیر خزانہ پنجاب کو عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں انھوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے لیے 36فیصد فنڈ مختص کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ صوبے میں ترقی کے یکساں خواہاں ہیں بجٹ سے عام آدمی کا میعار زندگی بلند ہوگا انھوں نے کہا کہ میٹر و بس سروس راولپنڈی سے اسلام آباد ،ملتان اور فیصل آباد میں شروع کی جا رہی ہے میٹرو اورنج ٹرین کا پروجیکٹ وزیر اعلی میاں شہباز شریف کی محنت تعمیراتی ویثرن اور لگن کا نتیجہ ہے جنوبی پنجاب کے لوگوں کے لیے بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے دفاتر اور امتحانی مراکز قائم کیے جائیں گے ۔ بیروزگاری کے خاتمہ کے لیے 125 ارب مالیت کی 50ہزار ییلوکیب فراہم کی جائیں گی مزدوروں کے لیے 20ہزار گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں ماہ رمضان میں اشیائے ضروریاء کی سستے نرخوں پر فراہمی کے لیے 5ارب روپے رکھے گئے ہیں مفت علاج کے لیے ہیلتھ انشورنش کارڈ کے لیے 4ارب روپے مختص ہیں بجلی اور ڈیزل سے چلنے والے 20ہزار ٹیوب ویلوں کو بائیوگیس پر منتقل کرنے کے لیے بجٹ میں1ارب 87کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں محنتی اور قابل طلباوطالبات کو وظائف کی مد2ارب روپے رکھے گئے ہیں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے فنی تربیت کے لیے 6ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -