حکومت لاہور میں امن قائم نہ کر سکی پنجاب میں کیسے کر ے گی،عابد صدیقی

حکومت لاہور میں امن قائم نہ کر سکی پنجاب میں کیسے کر ے گی،عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ سانحہ لاہور کی دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہے ،مسلم لیگ( ن) لاہور میں امن قائم نہیں کرسکی تو پنجاب میں امن کس طرح قائم کرے گی ،بجٹ میں پولیس کے لئے بڑی رقم رکھی گئی ہے لیکن پولیس کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ،پولیس کی کارکردگی بجٹ میں رقم بڑھانے سے نہیں بلکہ اس کی تربیت سے بہتر ہوگی ،مسلم لیگ (ن) ہر سال تھانہ کلچر کی تبدیلی کا نعرہ لگاتی ہے مگر عملی طو رپر اس جماعت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ،پنجاب بھر میں جعلی پولیس مقابلے ہورہے ہیں ،نجی ٹارچر سیلوں میں شہریوں پرتشدد کیا جارہا ہے ، مسلم لیگ ن کے حکو مت میں قانون کی دھجیاں پولیس اڑا رہی ہے ، رشوت ستانی کی شکایات کا تو شمار نہیں ہے ،تحریک مہناج القرآن کے واقعہ پر پوری افسردہ ہے اور حکومت کے موقف سے مطمئن نہیں ہے ،اس واقعہ پر حکومت پنجاب اپنا جامع موقف پیش کرے ،وزیر اعلی اور وزیر قانون کے موقف میں کھلا تضاد ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -