حکمران ملک میں جنگل کا قانون نافذ کرناچاہتے ہیں،احمد سعید

حکمران ملک میں جنگل کا قانون نافذ کرناچاہتے ہیں،احمد سعید

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ جمہوری دور میں لاہور جیسے سانحہ کا رونما ہونا جمہوری عمل کے لئے اچھا شگون نہیں وزیر اعلیٰ پنجاب صرف زبانی جمع خرچ اور انکوائری کا ڈھونگ کرکے اس سانحہ سے اپنی جان چھڑانا چاہتے ہیںحکومت کی ایماءکے بغیر اتنی بڑی کارروائی نہیں ہوسکتی مسلم لیگ آمرانہ سوچ کا رویہ ترک کرے اور جمہوری سسٹم کو تقویت دینے میں اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ جس وقت وفاق میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی اس وقت بھی طاہر القادری نے اسلام آباد میں 50 ہزار سے زائد کارکنوں کو جمع کرکے دھرنا دیا تھا لیکن اس وقت گولی تو دور کی بات ایک لاٹھی تک نہیں چلی تھی یہی فرق جمہوری اور آمرانہ سوچ رکھنے والوں میں ہے انہوں نے کہا کہ آج ملک میں آمرانہ سوچ رکھنے والی حکومت کے باعث عوام میں تشویش پائی جارہی ہے اور ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اس ملک میں مسلم لیگ (ن) جنگل کا قانون نافذ کئے ہوئے ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -