ایم کیو ایم کا طاہرہ آصف کی وفات پر تین روزہ سوگ کا اعلان،3دن میں قاتل گرفتار کئے جائیں :الطاف حسین

ایم کیو ایم کا طاہرہ آصف کی وفات پر تین روزہ سوگ کا اعلان،3دن میں قاتل گرفتار ...
ایم کیو ایم کا طاہرہ آصف کی وفات پر تین روزہ سوگ کا اعلان،3دن میں قاتل گرفتار کئے جائیں :الطاف حسین

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ نے طاہرہ آصف کی وفات پرتین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ الطاف حسین نے کہا ہے کہ طاہرہ آصف نے پنجاب میں متوسط طبقے کی بہتری کے لئے کوششیں کیں،آج پنجاب کی بہادر بیٹی شہید ہو گئی،حکومت طاہرہ آصف کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرے۔ایم کیو ایم کی ایم این اے طاہرہ آصف کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ حکومت3دن میں طاہرہ آصف پر فائرنگ کرنیوالوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ طاہرہ آصف نے حق پرستی کی جدوجہد کی، ان کا لہو رنگ لائے گا۔ طاہرہ آصف کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا،انہیں مسلسل دھمکیاں دی جا رہی تھیں لیکن حکومت نے ان کی سیکیورٹی کا بندوبست نہیں کیاپنجاب میں ہر جگہ ناانصافیاں ہو رہی ہیں ۔انہوں نے کارکنان سے پر امن رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ نئے نئے محاذ کھول کرآپریشن سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ کل یوم سوگ پر ٹرانسپورٹ اور کاروبار کھلے رکھے جائیں تاکہ شہریوں کو پریشانی نہ ہو۔

 متحدہ قومی موومنٹ کی ایم این اے طاہرہ آصف  گزشتہ روز  دوران علاج  انتقال کر گئیں تھیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق گذشتہ روز دو آپریشن کئے جانے کے باوجود طاہرہ آصف کی حالت انتہائی تشویشناک تھی اور ڈاکٹروں کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود ان کی حالت میں بہتری نہیں آسکی۔چند گھنٹے قبل طاہرہ آصف کا بلڈ پریشر انتہائی خطرناک سطح تک گر گیا اور ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود بلڈ پریشر کنٹرول نہیں ہو سکا جس کے نتیجے میں طاہرہ آصف دم توڑ گئیں۔ ایم کیو ایم کی ایم این اے کو گذشتہ روزاقبال ٹاﺅن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا اور وہ شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ طاہرہ آصف نے سوگواران میں 2بیٹے اور1 بیٹی  چھوڑی ہے

مزید :

کراچی -اہم خبریں -