لاشوں پر ڈنڈے برسانا انسانیت کی توہین ہے،سعدیہ سہیل رانا

لاشوں پر ڈنڈے برسانا انسانیت کی توہین ہے،سعدیہ سہیل رانا

  

لاہور(پ ر) رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ پوری دنیا نے لاہور کے واقعات کے بعد دیکھ لیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد تو سفاک ہیں مگر یہاں کے حکمرانوں میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں ہے جو لاشوں کو بھی نہیں چھوڑتے اور ان پر بھی ڈنڈے برساتے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )کے اقتدار میں آنے کے بعد پنجاب میں جرائم کی شرح میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے ،عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنے والا کوئی نہیں ہے ،عوام حکمرانوں سے تنگ آگئے ہیں، حکومت سیاسی و مذہبی راہنماؤں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کرے،شہداء سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لواحقین کے غم میں ہم برابرکے شریک ہیں اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطاء فرمائے پورے شہر کے نو گو ایریا ختم کئے جائیں مگر اس طرح پولیس کی دہشت گردی کے واقعات بند ہونے ضروری ہیں، وزیراعلیٰ کے اب تک کے اقدامات تسلی بخش نہیں ہیں۔۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

زخمیوں کے لیے بھی اعانت ہونی چاہیے اور سیکرٹریٹ میں ہونے والے نقصان کو بھی حکومت پورا کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -