ورثے میں ملے مسائل ایک ایک کر کے حل کر رہے ہیں،رانا بابر حسین

ورثے میں ملے مسائل ایک ایک کر کے حل کر رہے ہیں،رانا بابر حسین

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ ورثے میں ملے مسائل ایک ایک کرکے حل کررہے ہیں ،مشکلات کے باوجودعوام کوریلیف فراہم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ایک سال کے دوران ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے شبانہ روز کام کیا ہے ،جس کے باعث معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 15فیصد اضافہ ہوا ہے ٹیکس وصولیاں بہتر ہوئی ہیں مجموعی قومی پیداوار بڑھی ہے ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 7فیصد اضافہ بڑھ گیا ہے زرمبادلہ کے ذخائر12ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے ہیں توانائی بحران کے حل کے لئے انتہائی تیزر فتاری کے ساتھ کام کیا جارہا ہے اورقلیل مدت میں 1700میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیاگیا ہے جبکہ 24870میگاواٹ بجلی کے 19منصوبوں پر کام کا آغاز کیاگیا ہے وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار کوئلے اور شمسی توانائی سے بجلی بنانے کے منصوبو ں پر بھی کام کا آغاز کیاہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -