، آرمی چیف کاپاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ،ایئرچیف مارشل سے ملاقات
اسلام آباد ( آئی این پی ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے یہاں پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے ملاقات کی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جمعرا ت کو آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اسلام آبا دمیں پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل طاہر رفیق بٹ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔