قومی اسمبلی کی رکن طاہرہ آصف علی دم توڑ گئیں

قومی اسمبلی کی رکن طاہرہ آصف علی دم توڑ گئیں

  

                    لاہور(کر ائم سیل+جنرل رپورٹر)قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف علی دم توڑ گئیں ۔انہیں تین روز قبل نامعلوم نے افراد اقبال ٹاون میں گاڑی کے اندر گولیاں ماریں تھیں ۔ انتقال کی خبر سنتے ہی ایم کیوایم کے کارکن ہسپتال پہنچ گئے ا اور نعرے باز ی شروع کردی ۔ ڈاکٹروں کے مطابق طاہرہ آصف کے 2آپریشن کئے گئے اور ان کوخون کی 40بوتلیں لگیں۔ قائم مقام سی سی پی او لاہور ذولفقار حمید کا کہنا ہے کہ طاہرہ آصف پر ہوئے حملے کی تفتیش جاری ہے جس کے بعد ہی کوئی حتمی رائے قائم کی جا سکتی ہے ۔ پولیس ملزمان کا پتہ لگا رہی ہے امید ہے جلد اصل ملزمان تک پہنچ جائیں گے ۔ طاہرہ آصف علی پہلی بار پرویز مشرف کے دور میں ق لیگ اور پھر گذشتہ الیکشن میں ایم کیو ایم میں شامل ہوگئی تھیں۔

مزید :

صفحہ اول -