توہین عدالت کی درخواست، سی سی پی او لاہور وضاحت کیلئے طلب
لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست میں سی سی پی او لاہور کو 3 جولائی کو وضاحت کیلئے طلب کر لیا۔جسٹس کاظم رضا شمسی نے ہیڈ آف سرجری جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عبدالمنان کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، عدالت کو بتایا گیا کہ ینگ ڈاکٹرز کی طرف سے جان کے خطرے کے پیش نظر ڈاکٹر عبدالمنان کو مستقل بنیادوں پر سکیورٹی گارڈ دیا جائے مگر عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا جا رہاان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت نے ریکارڈ دیکھنے کے بعد سی سی پی او لاہور کو تین جولائی کو وضاحت کیلئے طلب کر لیا ۔
وضاحت طلب