لاہور ہائیکورٹ،پاکستانیوں کو بازیاب کرانے کے معاملے پر وزارت داخلہ سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ،پاکستانیوں کو بازیاب کرانے کے معاملے پر وزارت داخلہ سے جواب ...

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے بگرام جیل سے رہائی کے بعد پاکستان میں لاپتہ ہونے والے فاٹا سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانیوں کو بازیاب کرانے کرانے کے معاملے پر وزارت داخلہ سے جواب طلب کرلیا۔سماعت شروع کی تو وزارت داخلہ کی طرف سے جواب جمع کراتے ہوئے کہا گیا کہ بگرام جیل رہائی پانے والے تمام پاکستانیوں کو رہا کر دیا گیا، درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر سارہ بلال نے وزارت داخلہ کے بیان جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانیوں فرحان شاہ اور شاہ خالد کے اہل خانہ کے مطابق انکا ابھی تک کوئی پتہ نہیں، عدالت نے حکم دیا کہ پچیس جون تک فرحان شاہ اور شاہ خالد کی موجودگی کے بارے میں رپورٹ جمع کرائی جائے۔

پاکستانی بازیاب

مزید :

صفحہ آخر -