رمضان المبارک کے دوران تھرمل پاور پلانٹس کو اضافی تیل سپلائی کرنے کا فیصلہ

رمضان المبارک کے دوران تھرمل پاور پلانٹس کو اضافی تیل سپلائی کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(وقائع نگار) وزارت پانی وبجلی نے رمضان المبارک کے دوران بجلی لودشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم رکھنے کیلئے تھرمل پاور پلانٹس کو یومیہ 6ہزار ٹن اضافی تیل سپلائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطا بق ان دونوں تھرمل پاور پلانٹس کو یومیہ 24ہزار ٹن تک تیل سپلائی کی جارہی ہے۔جسے رمضان المبارک کے دوران 30ہزار ٹن یومیہ تک بڑھایا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کورخواست کی جا چکی ہے کہ وہ تھرمل پاور پلانٹس کیلئے تیل خریداری کیلئے فنڈز جاری کر دے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ملک میں بجلی کی طلب بھی 18ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہاس وقت نیشنل ٹرانسمیشن سسٹم کو زیادہ سے زیادہ ساڑھے 14ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار کی سپلائی دی جارہی ہے۔

فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -