وزیراعلیٰ کا حافظ آباد میں 16 سالہ لڑکی سے زیادتی اوراسکے والد کو قتل کرنے کا نوٹس،رپورٹ طلب

وزیراعلیٰ کا حافظ آباد میں 16 سالہ لڑکی سے زیادتی اوراسکے والد کو قتل کرنے کا ...

  

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے حافظ آباد میں با اثر زمینداروں کی جانب سے 16 سالہ لڑکی سے زیادتی اور انصاف مانگنے پراس کے والد کو قتل ، والدہ اور لڑکی کو کارتلے کچلنے کے واقعہ کی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او حافظ آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ بچی سے زیادتی اور مظلوم خاندان کو کار تلے کچلنے والے ملزموں کو فی الفور گرفتار کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہو ںنے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے زخمی لڑکی اور اس کی والدہ کو ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔

مزید :

صفحہ آخر -