لاہور ہائیکورٹ، پی ای ایف کے ڈائریکٹرز کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر صوبائی حکومت سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ، پی ای ایف کے ڈائریکٹرز کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر صوبائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر صوبائی حکومت سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ فاﺅںڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی غیرقانونی ہے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کیلئے متعلقہ طریقہ کار نہیں اپنایا گیا، انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن میں بورڈ آف ڈائریکٹرز غیرشفاف طریقے لگائے جا رہے ہیں اور ان میں منظور نظر افراد کو نوازا جا رہا ہے، عدالت کو بتایا گیا کہ اب تک فاﺅنڈیشن میں 6ارب روپے کے گھپلے کئے گئے ہیں، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کالعدم قرار دے کر پنجاب حکومت کو شفاف طریقے سے تعیناتیاں کرنے کا حکم دے، عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔
ڈائریکٹرز تعیناتی

مزید :

صفحہ آخر -