سوڈان ریلویز کے جنرل منیجر انجینئر ابراہیم فضل کی انجم پرویز سے ملاقات

سوڈان ریلویز کے جنرل منیجر انجینئر ابراہیم فضل کی انجم پرویز سے ملاقات

  

لاہور (سٹاف رپورٹر )سوڈان ریلویز کے جنرل منیجر انجینئر ابراہیم فضل عبداللہ کی پاکستان ریلویز کے جنرل منیجر انجم پرویز سے ملاقات جس میں دوطرفہ معاملات کا باہمی تبادلہ¿ خیال ہوا جس میں جنرل منیجر سوڈان ریلویز نے پاکستان ریلویز کی بحالی کی کوششوں اور اقدامات کو سراہا اور تکنیکی امور میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ابراہیم فضل عبداللہ نے خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان ریلویز، سوڈان ریلویز کی بہتری کے لیے رہنمائی کرے اور تکنیکی معاونت فراہم کرے۔ ریلوے ہیڈکوارٹر میں سوڈان کے وفد نے پاکستان ریلویز کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں جنرل منیجر سوڈان ریلویز نے پاکستان ریلویز کی کوششوں اور اقدامات کو سراہا اور تکنیکی امور میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

 ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -