,لعل شہباز قلندرؒ کے عرس پرشدید گرمی سے مزید 8افراد جاں بحق

,لعل شہباز قلندرؒ کے عرس پرشدید گرمی سے مزید 8افراد جاں بحق

  

سہون(اے این این)حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے دوران شدید گرمی اور حبس کے باعث مزید 8 افراد دم توڑ گئے ٗ گزشتہ 3روز کے دوران مرنے والوں کی تعداد 51ہوگئی سہون سے زائرین کو لے کر آنے والی بس ظفرآباد کے قریب الٹ گئی ٗ 23 افراد زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق سہون شریف میں صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 3 روزہ عرس کے پہلے 2 میں شدید گرمی اور حبس کے باعث 43 افراد جاں بحق ہوگئے تھے تاہم شدید گرمی کو برداشت نہ کرتے ہوئے جمعرات کومزید 8افراد دم توڑ گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 51ہوگئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد قاسم، محمد اشرف، صفدر حسین، محمد حنیف، محمد اسلم اور محمد عرفان کے نام سے ہوئی ہے تاہم 2 لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔سندھ کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی کے باعث ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دعوی کیا گیا تھاکہ حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے دوران سے زائرین کو گرمی سے بچانے کے لئے خصوصی انتظامات کرتے ہوئے ٹھنڈے پانی سمیت رہائش کے لئے ٹینٹ بھی فراہم کئے جائیں گے تاہم عرس کے دوران ایسا کوئی انتظام نہیں کیا گیا اور ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ دوسری جانب سہون سے زائرین کو لے کر آنے والی بس الٹنے سے 23 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زائرین کی بس کو ظفر آباد کے قریب حادثہ پیش آیا۔ واقعے میں 23 افراد زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو خان بیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -