لاہورہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے 121ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے

لاہورہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے 121ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے

  

                                              لاہور (نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ضلعی عدلیہ کے 121 ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری دیئے۔ رجسٹرار محبوب قادرشاہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق05 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں، 32 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں،32 سینئر سول ججوں اور52 سول ججوں کے تبادلے کئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں میں مشتاق احمد تارڑ کو حافظ آباد سے چکوال، محمد سلیم کو لودھراں سے حافظ آباد، محمد حفیظ اللہ خان کو ساہیوال سے لاہور، طاہر صابر کو چکوال سے ساہیوال اور مظہر حسین چوہدری، جج بنکنگ کورٹ نمبر1 ، راولپنڈی کو لودھراں تعینات کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن ججوں میںمحمد کلیم خان ، ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے ایڈیشنل رجسٹرار (G&S )لاہور ہائی کورٹ ، لاہور، عابد رضوان عابد کو راولپنڈی سے ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ، شبانہ ریاست کو اٹک سے جہلم، لیاقت علی رانجھا کو چکوال سے گوجرانوالہ، ذوالفقار احمد نعیم کو رحیم یار خان سے چنیوٹ، عابد علی کو قصور سے سیالکوٹ، جاوید اقبال بوسال کو بہاولنگر سے دیپالپور، محمد الطاف کو جھنگ سے چشتیاں، شفقت اللہ خان کو خوشاب سے لاہور، مبشر نعیم خان کو شیخوپورہ سے ننکانہ صاحب، افتخار احمد کو سینئر سول جج فیصل آباد سے ایڈیشنل سیشن جج فیصل آباد، ممتاز احمد کو بہاولپور سے پاکپتن شریف، خالد سعید وٹو کو لاہور سے جہلم، اشفاق احمد کو گجرات سے جھنگ، احمد کامران کو منڈی بہاﺅالدین سے ٹیکسلا، منصور احمد قریشی کو ننکانہ صاحب سے فیصل آباد، محمد سعید رفیق کو ملتان سے اوکاڑہ، امتیاز ندیم کو وہاڑی سے فیصل آباد، محمد یاسر ندیم رزاق کو خانیوال سے لاہور، حامد محمود خان کو جہلم سے گجرات، سید اظہر علی جعفری کو گوجرانوالہ سے اوکاڑہ، عتیق الرحمان کو نارووال سے سیالکوٹ، ملک شفیق احمدکو ساہیوال سے لاہور، افتخار النبی کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فیصل آباد، محمد اجمل خان راجہ کو سرگودھا سے لاہور، محمد شیر عباس کو لاہور سے شیخوپورہ،عرفان احمد شیخ کو سیالکوٹ سے سرگودھا، سید مظفر علی شاہ کو بہاولپور سے منڈی بہاﺅالدین، اشفاق محمود شیخ کو جڑانوالہ سے ڈیرہ غازی خان، ریحانہ نواز کو لودھراں سے بہاولپور، ضیاء القمر کو جہلم سے فیروزوالا اور محموو ہارون خان کا تبادلہ منڈی بہاﺅالدین سے جڑانوالہ کیا گیا ہے۔ سینئر سول ججوں میںمحمد آصف رانا کو جتوئی سے رحیم یار خان، محمود حیات کو بھکر سے پاکپتن شریف، وسیم احمد کو سول جج بہاولپور سے سینئر سول جج بہاولپور، محمد ریاض کو فیروز والا سے نارووال، محمد یاسر عرفان کو سول جج ڈیرہ غازی خان سے سینئر سول جج ڈی جی خان، محمد طارق ایوب کو اوکاڑہ سے وہاڑی، خضر حیات کو لاہور سے منڈی بہاﺅالدین، طارق محمود رانا کو علی پور سے لیہ، گل عباس کو لاہو ر سے خوشاب، محمد عمر کو سرگودھا سے ننکانہ صاحب، محمد طارق کو عیسیٰ خیل سے سرگودھا، شہباز حسین کو سمبڑیال سے چکوال، خلیل احمد خان کو گوجرہ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ، محمد آصف کو سول جج ملتان سے سینئر سول جج ملتان، غلام شبیر حسین کو ملتان سے شیخوپورہ، طاہر عباس سپرا کو پنڈ دادن خان سے بھکر، محمد نعیم کو لاہور سے قصور، محمد اشرف کو بورے والا سے راولپنڈی، امبرین قریشی کو سول جج اٹک سے سینئر سول جج اٹک، تجمل حسین کو ننکانہ صاحب سے سیالکوٹ، میاں جاوید اکرم کو قصور سے لاہور، محمد آصف کو فیصل آباد سے گوجرانوالہ، نوید اختر کو سول جج گجرات سے سینئر سول جج گجرات، مسرور انور خان کو سول جج بہاولنگر سے سینئر سول جج بہاولنگر، ساحر اسلام کو گوجرانوالہ سے لاہور، شوکت جاوید خان، لاہور ماڈل ٹاﺅن سے ساہیوال، محمد عاصم کو سول جج جھنگ سے سینئر سول جج جھنگ، جمشید مبارک کو میانوالی سے چنیوٹ، حسن احمد کو بورے والا سے خانیوال، محمد رضوان عارف کو راولپندی سے فیصل آباد اور افتخار حسین کو جنڈ سے جہلم تبدیل کی گیا ہے۔ جبکہ سول جج محمد عرفان انجم کو صادق آباد کو جہلم، محمد یوسف ہنجراکو جہلم سے دیپالپور، سید کاشف رضا زیدی کو دیپالپور سے علی پور، نعمان ارشد خان کو علی پور سے جامپور، رانا شفیق الرحمان کو جامپور سے بہاولپور،طلعت محمود کو مظفر گڑھ سے شیخوپورہ، مس توقیر فاطمہ کو فیصل آباد سے لاہور، شہباز احمد کو احمد پور ایسٹ سے ملتان، خاور رفیق کو ننکانہ صاحب سے راولپنڈی، محمد خالد کو کوٹ اددو سے مظفر گڑھ، محمد ابو بکر صدیق بھٹی کو بھکر سے گوجرانوالہ ، مس ثمینہ حیات کو پنڈی بھٹیاں سے فیروزوالا، مس نبیلہ جعفری سیدہ کو چکوال سے لاہور، محمدعلی قذافی کو لالیاں سے بورے والا، نصرت علی صدیقی ملک کو تونسہ شریف سے جتوئی، محمد الیاس کو جڑانوالہ سے قصور، محمد اشرف کو سمندری سے بورے والا، ریاض افضل چینہ تاندلیانوالہ سے سمبڑیال، چودھری قیصر شہزاد کو وزیر آباد سے سرگودھا، ساجد محمود شیخ کو حافظ آباد سے عیسیٰ خیل، صائمہ اسد کو چونیاں سے ننکانہ صاحب، ندیم عباس ساقی کو چونیاں سے گوجرہ، حسن طارق کو کبیر والا سے ملتان، ظفر اقبال کو میاں چنوں سے اوکاڑہ، محمد ندیم اقبال کو لودھراں سے میلسی، قاسم علی بھٹی کو شجاع آباد سے گجرات، ندیم انجم کو منڈی بہاﺅ الدین سے کالر سیداں، اکرام الحق کو پھالیہ سے میانوالی، شاہد محمود کو نارووال سے جھنگ، قیصر عباس کو میاں چنوں سے شیخوپورہ، محسن ممتاز کو کالر سیداں سے شیخوپورہ، عدیل مجید قریشی کو چیچہ وطنی سے شیخوپورہ، شمائلہ شیخ کو چیچہ وطنی سے لاہور، شاہد ندیم بٹ کو وہاڑی سے بہاولپور، عماد الدین فاضل کو شیخوپورہ سے قصور، یاسمین الیاس کو شیخوپورہ سے خانیوال، طلعت وحید کو لاہور سے فیصل آباد ، شبیر احمد کو پاکپتن شریف سے احمدپور ایسٹ، محمد خالد محمود وڑائچ کو چشتیاں سے بہاولنگر، اعجاز فرید کو ساہیوال سے چونیاں، بشریٰ فرید کو ساہیوال سے چیچہ وطنی، شبانہ ساہی کو لاہو رسے بھلوال، نازیہ راشد بہالپور سے لاہور ، مبشر حسن کو جھنگ سے پنڈ دادن خان، حنا مظفر کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے شاہ کوٹ ، عمران محمد خان کو شاہ کوٹ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ، غلام اکبر کو جھنگ سے بھکر، غلام محمد سرفراز کو بھکر سے راولپنڈی، احسن رضا کو راولپنڈی سے پنڈ دادن خان، متیع الرحمان کو گوجرانوالہ سے فیروزوالا، تیمور افضل کو کھاریاں سے اوکاڑہ اور محمد احمد کو خانپور سے تبدیل کر کے صادق آباد تعینات کیا گیا ہے۔

ججز تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -