ماروی میمن نے وزیر داخلہ کی نشست پر ’قبضہ‘ کر لیا؟

ماروی میمن نے وزیر داخلہ کی نشست پر ’قبضہ‘ کر لیا؟

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کی رکن ماروی میمن ان دنوں قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنی نشست کے بجائے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کی نشست پر براجمان ہوتی ہیں اور اپنے ساتھ بیٹھے اسحاق ڈار سے صلاح مشورے کرتی نظر آتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں گلابی رنگ زیب تن کئے مسلم لیگ نواز کی رکن ماروی میمن دوسرے روز بھی وفاقی وزیر داخلہ کی نشست پر براجمان رہیں جو کہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیراعظم میاں نواز شریف کی درمیانی نشست ہے۔ ماروی میمن اس موقع پر وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے مسلسل صلاح مشورے کرتی رہیں اور کٹوتی کی تحاریک کا مطالبہ کرتی رہیں۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان گزشتہ چند دنوں سے عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث ایوان میں نہیں آ رہے ہیں ۔

ماروی میمن

مزید :

علاقائی -