اداکارہ میرا کا جائیداد فروخت کر کے دبئی سکونت اختیار کرنیکا فیصلہ

اداکارہ میرا کا جائیداد فروخت کر کے دبئی سکونت اختیار کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(حسن عباس زیدی سے)اداکارہ میرا نے مستقل طور دبئی منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیاانہوں نے لاہور اور پاکستان کے دیگر شہروں میں اپنی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد فروخت کردی ہے وہ اس وقت لاہور کے مقامی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میرا نے یہ فیصلہ اپنے ہسپتال پراجیکٹ کیلئے حکومتی عدم تعاون کے بعد کیا ہے وہ ان دنوں بے حد مایوس دکھائی دے رہی ہیں۔اس خبر کے حوالے سے جب میرا سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس خبر میں بالکل صداقت ہے میں دبئی اور دیگر اہل خانہ لندن شفٹ ہورہے ہیں۔جائیداد کی فروخت کے بعد میں ہوٹل میں شفٹ ہوگئی ہوں ۔ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ کام کے سلسلے میں پاکستان آنا جانا رہے گا میں نے دبئی میں رہائش کے لئے عالی شان گھر تلاش کرنا شروع کردیا ہے اس کے لئے میں آئندہ چند روز میں دبئی روانہ ہوجاﺅں گی۔میرا نے یہ بھی بتایا کہ مایوس نہیں ہوں ہسپتال کی تعمیر کے لئے جدوجہد جاری رکھوں گی۔میرا نے کہا کہ میںنے کراچی میںنے گزشتہ دنوں کراچی میں ایک ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ مکمل کروانے کے علاوہ معذور بچوں کے لئے ہونے والے پروگرام میں شرکت کی اس کے ساتھ ساتھ پولیو مہم میں بھی حصّہ لیا کوئی میرا ساتھ دے یا نہ دے میں اپنی مدد آپ کے تحت سماجی اور فلاحی کام جاری رکھوں گی۔
میرا

مزید :

علاقائی -