سپریم کورٹ نے مبشر لقمان کو پروگرام ” کھرا سچ “ کی میزبانی کی اجازت دےدی

سپریم کورٹ نے مبشر لقمان کو پروگرام ” کھرا سچ “ کی میزبانی کی اجازت دےدی

  

 اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ نے اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کو پروگرام ” کھرا سچ “ کی میزبانی کی اجازت دے دی ۔ عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے شہداءفاﺅنڈیشن کو نوٹس جاری کردیئے ۔ جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جمعرات کے روز مبشر لقمان کی عدالت عالیہ کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل کی سماعت کی ۔ مبشر لقمان کی جانب سے عرفان قادر ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور انہوں نے موقف اختیار کیا کہ عدالت عالیہ نے کسی دستیاب میٹریل اور شواہد پر فیصلے دینے کی بجائے عمومی خدشات کو مدنظر ر کھتے ہوئے فیصلہ دیا ۔ فیصلہ اظہار رائے پر قدغن لگانے کے مترادف ہے ۔ آرٹیکل 19پر کسی کو آزادی اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں مطلوبہ شواہد بھی پیش نہیں کئے گئے لہذا فیصلہ معطل کیا جائے اور ان کے موکل کو پروگرام کرنے کی اجازت دی جائے ،اس پر عدالت نے فیصلہ معطل کرتے ہوئے مبشر لقمان کو پروگرام کرنے کی اجازت دے دی ہے اور شہداءفاﺅنڈیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی

 مبشر لقمان

مزید :

علاقائی -