دہشتگردی کیخلاف آپریشن جاری ہے ، وزیر اعظم کو ملک میں رہنا چاہئے، تنویر اشرف

دہشتگردی کیخلاف آپریشن جاری ہے ، وزیر اعظم کو ملک میں رہنا چاہئے، تنویر اشرف

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل تنویر اشرف نے کہا ہے کہ اسوقت وزیراعظم کو بیرونی دورے پر جانے کی بجائے ملک میں رہنا چاہیے کیونکہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ سے کلی برسرِپیکار ہے اور پاکستان کی مسلح افواج وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم نے ایک سال کے دوران جتنے غیر ملکی دورے کئے ہیں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان دوروں کی افادیت وہی جانتے ہیں کیونکہ انہوں نے بمشکل ہی پارلیمنٹ کو اس ضمن میں اعتماد میں لیا ۔ تنویر اشرف کائرہ نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں پولیس گردی کی وجہ سے دہشتگردی کے خلاف آپریشن سے قوم کی توجہ ہٹی ہے اور حقیقتاً اس سے قومی اتحاد کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے یاددلایا کہ پچھلے سال پاکستان عوامی تحریک نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے کئی روز دھرنا دیا تھا لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت نے انکے خلاف طاقت استعمال کرنے کا سوچا تک نہیں اور مذاکرات کر کے صورتحال کو پرامن طریقے سے قابو پا لیا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے سامنے تجاوزات کو پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداروں سے مذاکرات کر کے ان تجاوزات کو پر امن طریقے سے ہٹایا جا سکتا تھا۔

تنویر اشرف کائرہ

مزید :

علاقائی -