بھارتی دم والے مسلمان بچے کی پوجا کرنے لگے

بھارتی دم والے مسلمان بچے کی پوجا کرنے لگے

  

نیودہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب میں آج کل ایک د±م والے لڑکے نے دھوم مچا رکھی ہے اور دور نزدیک سے لوگ جوق در جوق اس کی زیارت و عبادت کے لئے جمع ہو رہے ہیں کیونکہ وہ اسے اپنا دیوتا ہنومان سمجھ رہے ہیں۔ تیرہ سالہ ارشد علی کی کمرپر پیدائشی طور پر ایک دم نکلی ہوئی ہے اور اب اس کی لمبائی سات انچ تک پہنچ چکی ہے۔ارشد کو اس کی دم کی وجہ سے ہندومت کے دیوتا ہنومان کا نیا جنم سمجھ لیا گیا ہے کیونکہ ہند?ں کی مذہبی روایات کے مطابق ہنومان ایک بندر نما دیوتا ہے اور ارشد کی طرح ہی ایک دم کا مالک ہے۔بھارت کے جاہل اور توہم پرست لوگ اپنی مرادیں مانگنے کیلئے ارشد کے ارد گرد جمع رہتے ہیں اور اس کی عبادت بھی کرتے ہیں۔ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ ارشد پیدائشی طور پرسپائنا بفیڈا نامی بیماری کا شکار ہے جس میں کمر اور ریڑھ کی ہڈی میں شگاف نمودار ہو جاتا ہے اور اس شگاف سے عضرات بڑھتے ہوئے باہر کی طرف نکل آتے ہیں۔ارشد کو اس مسئلے کی وجہ سے جزوی فالج اور چلنے پھر نے میں شدید دقت کا سامنا ہے اور وہ آپریشن کروا کر اس دم سے نجات حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔

مزید :

علاقائی -