نوکری ڈھونڈنے والوں کے لئے انتہائی اہم تحقیق

نوکری ڈھونڈنے والوں کے لئے انتہائی اہم تحقیق

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) ملازمت کی تلاش ایک مشکل کام ہے اور ہم سب کی کوشش ہوتی ہے کہ جب کوئی ایسا موقع میسر آئے تو اسے ہاتھ سے جانے نہ دیں لیکن انتخاب کے وقت کامیابی کا راز کیا ہے یہ ایک جدید تحقیق میں سامنے آیا ہے جس کے مطابق انٹرویو کرنے والا پہلے سات منٹ میں ہی فیصلہ کر لیتا ہے کہ امیدوار کو منتخب کرنا ہے یا نہیں اور اس کا دارومدار بڑی حد تک امیدوار کے ابتدائی تاثرات پر ہوتا ہے۔ (Monster.co.uk) نامی ویب سائٹ نے اس تحقیق میں 273 منیجرز اور 3,286 ملازمین سے ملازمت کیلئے ہونے والے انٹرویو کے بارے میں معلومات لیں۔ تقریباً سبھی نے بتایا کہ امیدوار کے بارے میں بننے والا ابتدائی تاثر انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ انٹرویو کرنے والے منیجر جن پانچ چیزوں کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں ان میں بجربہ سرفہرست ہے جس کی اہمیت 36 فیصد قرار دی گئی۔ اس کے بعد امیدوار کے ابتدائی تاثر کو اہم قرار دیا گیا اور اس کی اہمیت 24 فیصد قرار دی گئی جبکہ تعلیم 12 فیصد، پیشہ ور مہارت 10 فیصد اور ریفرنس کی اہمیت 9 فیصد قرار دی گئی ہے۔ انٹرویو کرنے والے منیجروں نے بتایا کہ وہ امیدوار میں جو چیزیں دیکھتے ہیں ان میں وقت کی پابندی اور بہتر استعمال، انٹرویو کی تیاری، نظر سے نظر ملائے رکھنے کی صلاحیت، شکل و صورت، اچھی گفتگو کی صلاحیت اور پرجوش طریقے سے ہاتھ ملانے کی خوبی شامل ہے۔ ناکامی کی اہم وجوہات میں بے دلی سے ہاتھ ملانا، ملازمت اور کمپنی کے متعلق معلومات نہ ہوا، تاخیر سے پہنچنا، پسینے یا سگریٹ کی بو آنا اور نشے میں ہونا شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -