چین میں تنقید سے پہلے حکومتی اجازت ضروری

چین میں تنقید سے پہلے حکومتی اجازت ضروری

  

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میںصحافیوں پر پابندیاں کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن پہلے صرف شائع شدہ مواد کی وجہ سے ہی صحافیوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا مگر چینی حکومت کے نئے قوانین کی وجہ سے ان مسائل کا آغاز کوئی خبر چھاپنے سے پہلے ہی ہو جائے گا۔میڈیا کنٹرول کرنے والےچینی حکومتی ادارے کے نئے قوانین کے مطابق صحافی کسی بھی تنقیدی نوعیت کی تحقیق یا رپوٹینگ پر کام شروع کرنے سے پہلے اجازت لیں گے اور اگر حکومت اس کام کو اپنے خلاف یا کسی بھی حوالے سے غیر مناسب سمجھے گی تو اس کی اجازت نہین دی جائے گی۔اگر کوئی صحافی یا صحافتی ادارہ اجازت کے بغیر تنقیدی نوعیت کا کام کرے گا تو اس کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔ صحا فتی اداروں کے ایڈورٹائزمنٹ ، پبلشنگ اورتعلقات عامہ کے شعبوں میں کاروبار کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ حکومت نے کچھ صحافیوں اور اداروں کو بوگس قرار دے کہ بھی ان کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -