مزدور رہنما بابا لطیف پر قاتلانہ حملے کی مذمت، ملزم گرفتارکرنے کا مطالبہ

مزدور رہنما بابا لطیف پر قاتلانہ حملے کی مذمت، ملزم گرفتارکرنے کا مطالبہ

  

لاہور ( پ ر ) سول سوسائٹی کی تنظیموںاور ویمن کنسرن نیٹ ورک نے مزدور رہنما بابا لطیف انصاری پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سرمایہ دار طبقے کی بزدلانہ حرکت قراردیا ہے اور کہا ہے کہ ان ہتکنڈوں سے سے حق و سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ آغاز فاﺅنڈیشن کے ظفر ملک ،پتن ترقیاتی تنظیم کی وجاہت بتول ،ویمن کنسرن نیٹ ورک کی رخسانہ لیاقت اور صابرہ عصمت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ معروف مزدور اور لبیر قومی موومنٹ کے عہدیدار بابا لطیف انصاری پر اُس وقت قاتلانہ حملہ کیا گیا جب وہ مزدوروں کے اہم مسائل کے حل کے حوالے سے لیبر آفیسر سے ملاقات کر کے واپس اپنے آفس جا رہے تھے ۔انہیں چار گولیاں لگیں حملہ آور فرار ہو گئے۔

 مطالبہ

مزید :

علاقائی -