ہماری پہلی ترجیح طاہر القادری کا استقبال ہے،شیخ رشید

ہماری پہلی ترجیح طاہر القادری کا استقبال ہے،شیخ رشید

  

لاہور( نمائندہ خصوصی/سٹاف رپورٹر)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جوڈیشل کمیشن کا بائیکاٹ کر کے درست فیصلہ کیا ہے جس کی ہم حمایت کرتے ہیں۔گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نے ٹرین مارچ کا پروگرام ختم نہیں ملتوی کیا ہے کوشش ہے کہ چو دھر ی برادران‘ عمران خان میں اور ڈاکٹر طاہر القادری مل کر نام نہاد خاندانی جمہوریت کو بے نقاب کر ےں کیونکہ ایک خاندان کا نام جمہوریت نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ کفر کی حکومت تو قائم رہ سکتی ہے مگر ظلم کی حکومت قائم نہیں رہ سکتی اور حکمرانوں کے دن اب گنے جا چکے ہیں اب ہماری پہلی ترجیح طاہر القادری کا استقبال ہے، انہوں نے کہا کہ بیرئیر صرف طاہر القادری کے گھر کے باہر نہیں بلکہ حکمرانوں کے اپنے گھروں کے باہر بھی لگے ہیں اور میرے شہر میں ہر دوسری تیسری گلی میں بیرئیر لگے ہیںاصل میں بیرئیر ہٹانے کے نام پر منہاج القرآن کے کارکنوں کو خوف ذدہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن حکمران اپنے ایجنڈے میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔

شیخ رشید

مزید :

علاقائی -