سات کیمروں والا فون آگیا

سات کیمروں والا فون آگیا

  

شکاگو(نیوزڈیسک)سمارٹ فون کی ٹیکنالوجی میں جدید ترین رجحان ایک خصوصی سکرین والا فون ہے جوکہ3Dتصاویر دکھائے گا اور انٹرنیٹ پر کتابیں اور ٹیکنالوجی فروخت کرنے والے ایک ادارہے اایمزون(Amazon) نے اس سلسلہ میں ایک قدم اٹھاتے ہوئے اس ٹیکنالوجی کا حامل نیافون متعارف کروادیا ہے ۔فائر(Fire)نامی اس فون کی سکرینکے چاروں کونوں پر ایک ایک کیمرہ لگا ہوا ہے جو استعمال کرنے والے کے چہرے اور آنکھوں کی پوزیشن کو مسلسل نوٹ کر کے سکرین پر تصاویر کو ایسے زاویے سے دیکھائے گا یہ 3Dنظر آئیں گی اور اس کیلئے 3Dکا خصوصی چشمہ بھی درکار نہیں ہوگا۔اس کی سکرین کا سائز 4.7انچ ہے اور اس میں 13MPکا کیمرہ نصب ہے اور ایمزون کا دعویٰ ہے کہ یہ کیمرہ سام سنگ اور ایپل کے کیمروں سے بہتر تصاویر بناسکتے ۔اس فون میں موجود فائرفلائی سافٹ وئیر اس بات کا پتا چلانا ہے کہ آپ کیا دیکھ پائیں رہے ہیں اور اسے انٹرنیٹ سے فوری خریدنے کی سہولت مہیا کرتا ہے۔ ایمزون کے سی ای او، جیف بیزس نے اس فون کو متعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ فی الحال یہ صرف امریکہ میں دستیاب ہوگااور اس کی قیمت تقریباً 200ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -