سابق نیوز کاسٹر لٹیشیا سپین کی ملکہ بن گئیں

سابق نیوز کاسٹر لٹیشیا سپین کی ملکہ بن گئیں
سابق نیوز کاسٹر لٹیشیا سپین کی ملکہ بن گئیں
کیپشن: sabiq news

  

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین کے بادشاہ اور لٹیشیاکے سسر ہوان کارلوس کے دستبردارہونے کے بعد ماضی کی ٹی وی نیوز کاسٹر لٹیشیاملک کی ملکہ بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق صحافت سے مسند شاہی تک کا سفر طے کرنے والی شہزادی لٹیشیا اوٹیز اسپین میں اپنے شوہر شہزادہ فیلپ کی تاج پوشی کے بعد افسانوی شہرت کے حامل ہسپانیہ کی ملکہ بن گئیں۔نئی ملکہ سپین 1972ءمیں شمالی سپین کے نیم خود مختار صوبے آسٹوریئس کے شہر اویئیڈو میں پیدا ہوئیں اور زندگی کے مختلف نشیب و فراز دیکھے،نائن الیون کی تباہی اور عراق پر امریکی حملے کی خبریں دنیا تک پہنچاتی رہیں کچھ عرصہ کے لیے عراقی شہر بصرہ میں بھی مقیم رہیں جہاں انہوں نے اسلام اور اس کی عبادت گاہوں کا تعارف حاصل کیااور جنگ کی کوریج بھی کرتی رہیں۔ یہیں انہوں نے سر پوش اوڑھنے کا منفرد تجربہ بھی کیا۔سپین کے نئے بادشاہ اور لٹیشیا کے شوہر کی رسم تاجپوشی کو دنیا بھر کے کڑوروں افراد نے اپنی ٹی وی سکرینز پر دیکھا۔یاد رہے سپین کے بادشاہ ہوان کارلوس اور لٹیشیا کے سسر نے انتالیس برس تک تخت نشین رہنے کے بعد اپنے ولی عہد شہزادہ فلپ کے حق میں بادشاہت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا اور وہ آمر فرانسسکو فرانکو کی موت کے بعد سنہ 1975ءسے سپین کے بادشاہ تھے۔سپین میں تخت سے دستبرداری اور شاہی تخت نشینی کے واضح قوانین نہیں ہیں اور اب ا±نہوں نے اختیارات اپنے صاحبزادے کو سونپ دیا۔

مزید :

علاقائی -