الٹی گنگا، انسان سانپ کو کاٹنے لگا

الٹی گنگا، انسان سانپ کو کاٹنے لگا
الٹی گنگا، انسان سانپ کو کاٹنے لگا
کیپشن: ulti ganga

  

بنکاک (نیوز ڈیسک) تھائی لینڈ کا ایک شخص سینکڑوں کے مجمعے کے سامنے دنیا کے خطرناک ترین سانپوں کے ساتھ یوں اٹھکلیاں کرتا ہے گویا کہ وہ مہلک سانپ نہیں بلکہ نرم و ملائم دلکش پھول ہو۔یہ شخص شلانگن فارم اور پتایا شہر میں سانپوں کے ساتھ شو کرتا ہے جسے سینکڑوں ملکی اور درجنوں غیر ملکی دیکھنے آتے ہیں ، سانپوں کے ساتھ اس شخص کے کرتب یقیناً عقل کو حیران کر دینے والے ہیں۔اپنے ایک شو کے دوران اس فنکار نے ایک ایسا کام کیا کہ ناظرین خوف سے ساکت ہو گئے یہ اپنا منہ ’کریٹ‘ نامی زہریلے سانپ کے سر کے قریب لایا اور پھربلا کی سرعت سے سانپ کے سر کو اپنے دانتوں میں جکڑ کر اس کو اوپر اٹھا لیا، سانپ نے اس کی قید سے آزاد ہونے کیلئے اپنے جسم کو اس کے سر کے گرد لپیٹ لیا لیکن اس نے داد کے لئے حاضرین کے سامنے جھکنے کے بعد ہی اسے آزاد کیا اس پ±ر خطر مظاہرے کے کچھ وقت بعد ہی اس خطروں کے کھلاڑی نے ایک انتہائی زہریلے کوبرا سانپ کو اس کے لبوں پر بوسہ دے کر دیکھنے والوں کو خوف سے تھر تھرانے پر مجبور کر دیا۔واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں سانپوں کے ساتھ اس طرح کے کھیل پیش کرنا روایت کا حصہ ہے۔لین اس درجہ کا نڈر بازی گر شاید ہی کوئی اور ہو۔ مشرقی ایشیا کے اس ملک میں سانپوں کے ساتھ خطرناک کرتب کرتے ہوئے ہر سال درجنوں لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -