شمالی وزیرستان آپریشن کے مقا صد جلد حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ،خواجہ آصف

شمالی وزیرستان آپریشن کے مقا صد جلد حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ،خواجہ آصف

  

                       اسلام آباد(اے این این) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شمالی وزیر ستان آپریشن کے مقاصد جلد حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں،خواہش ہے بے گھر افراد کا عارضی قیام کم سے کم ہو،اس علاقے سے دوسرے ملکوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آپریشن جلدی ختم ہو، یقینی بنائیں گے کہ آپریشن کے مقاصدحاصل ہوں ۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی شمالی وزیرستان سے ہورہی تھی، بڑے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں اپنے ٹھکانے بنائے ہوئے تھے، دہشت گردوں کی کارروائیوں سے دوسرے ملک بھی محفوظ نہیں تھے۔ خواجہ آصف کا کہناتھا کہ شمالی وزیر ستان سے شہریوں کی منتقلی سے متعلق اقدامات کیے جارہے ہیں، کوشش کر رہے ہیں کہ آئی ڈی پیز کاعارضی قیام کم سے کم عرصے کےلئے ہو۔

خواجہ آصف

مزید :

علاقائی -