خیبر ایجنسی سے متصل نیٹو کے سپلائی اڈےپر افغان طالبان کا خود کش حملہ 20 گاڑیاں تباہ

خیبر ایجنسی سے متصل نیٹو کے سپلائی اڈےپر افغان طالبان کا خود کش حملہ 20 گاڑیاں ...

  

                               پشاور(اے این این)خیبر ایجنسی سے متصل نیٹو کے ترسیلی اڈے پر طالبان کا خود کش حملہ،20گاڑیاں تباہ،کروڑوں روپے کا تیل نذر آتش،3حملہ آور ہلاک ایک گرفتار کر لیا گیا،پاک افغان سرحد سیل کر دی گئی،افغان طالبان نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کر لی،واقعہ میں کسی اور جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،اتحادی فوج کی جوابی کارروائی،افغانستان میں طالبان کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری،پاکستانی سرحد کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی صبح افغان طالبان نے خیبر ایجنسی میں طورخم سرحد کے قریب نیٹو فورسز کے سپلائی اڈے پر دھاوا بول دیا۔ذرائع کے مطابق 4حملہ آوروں نے اڈے میں گھس کر فائرنگ کی اور ایک خود کش حملہ بھی کیا جس کے نتیجے میں نیٹو فورسز کی 20گاڑیاں تباہ کر دیں۔حملہ آوروں نے کروڑوں روپے کا تیل بھی نذر آتش کر دیا۔تباہ حال گاڑیوں سے مسلسل دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں ۔ حملے کے بعد پاک افغان سرحد طورخم کو افغان حکومت نے بند کر دیا جبکہ نیٹو کے گن شپ اور جیٹ طیاروں کی پاک افغان سرحد پر مسلسل پروازیں جاری ہیں اور افغانستان میں طالبان کے مشتبہ ٹھکانوں پر شیلنگ کی گئی ہے ۔ واقعہ پاکستانی طورخم بارڈر سے کچھ ہی فاصلے پر پیش آیا۔ امریکن بیس شیراز قلعہ اور نیٹو ٹرمینل بھی یہیں واقع ہے۔ افغان طالبان وقتا فوقتا امریکن بیس شیراز قلعہ اور نیٹو ٹرمینل کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔ واقعے کے بعد نیٹو امریکن طیارے بار بار پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی بھی کرتے رہے۔افغانستان میں پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جمعرات کی صبح پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب نیٹو سپلائی کی ایک اڈے پر خودکش حملہ آوروں نے حملہ کیا ہے۔یہ حملہ ننگرہار صوبے میں تورخم کے قریب اڈے پر کیا گیا ہے۔افغان بارڈر پولیس کے ترجمان ادریس مہمند نے بی بی سی کو بتایا کہ تین میں سے دو حملہ آوروں کو موقعے پر ہی ہلاک کر دیا گیا جبکہ تیسرے حملہ آور کو پکڑ لیا گیا۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور بھاری ہتھیاروں، گرنیڈز اور مقناطیسی بموں کی مدد سے بیس میں گھسے تھے اور انھوں نے متعدد گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔اس حملہ میں حملہ آوروں کے علاوہ کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

خود کش حملہ

 

مزید :

علاقائی -