وزیر اعلیٰ اوروزیر قانون خود کو بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، محمود الرشید

وزیر اعلیٰ اوروزیر قانون خود کو بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، محمود الرشید

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ شہبا زشر یف اور رانا ثناء اللہ خان خود کو دہشت گردی کی ذمہ داری سے بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ‘ حکمرانوں نے خود کو کلیئر کروانے کے لئے جوڈیشل کمیشن بنوایا ہے لیکن جب تک رانا ثناء اللہ اور شہباز شریف اپنے عہدوں پر موجود ہیں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو سکتے ، حکمرانوں کو بے گناہوں کے خون کا ہر صورت حساب دینا پڑے گا ‘حکمرانوں نے ماضی کے جوڈیشل کمیشن کے فیصلوں پر عمل کیا ہے اور نہ ہی آئندہ کر ینگے ۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ حکمران جو مرضی کر لیں وہ سانحہ منہاج القرآن کی ذمہ داری سے بری نہیں ہو سکتے ۔ اگر حکمرانوں نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائیگا اور پھر حکمرانوں کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ نے لاہور میں جو دہشت گردی کروائی ہے ا س سے انکا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ۔

محمود الرشید

مزید :

علاقائی -