جاں بحق ہونے والے بچوں کو سپرد خاک کر دیا گیا،ماں شدت غم سے بیہوش

جاں بحق ہونے والے بچوں کو سپرد خاک کر دیا گیا،ماں شدت غم سے بیہوش

  

لاہور(کرائم سیل)لاہور کینال میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے پانچ سالہ بابر الیاس اور سات سالہ بلال الیاس کی نماز جنازہ ہجویری سکیم قبرستان میں ادا کی گئی اور سینکروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا،اس موقع پر کئی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ،متوفیوں کی ماں شدت غم سے بار بار بیہوش ہوتی رہی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ہربنس پورہ کے قریب نہر میں ڈوبنے والے بابر اور بلال کی نعشیں پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دیں جنہیں گزشتہ روز دوپہر تین بجے اور رات نوبجے ہجویری سکیم قبرستان ہربنس پورہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔متوفی بابر اور بلال کے چچامحمد عباس نے \"پاکستان\"سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں بچے گھر سے کھیلنے نکلے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے، اگر پولیس رپورٹ جلد درج کر لیتی تو شاید ان کوبچایا جا سکتا تھا۔بابر کے بھائی علی ،وقار اور وقاص نے روتے کہا کہ ہمارے بھائی بلال کو تلاش کرنے کیلئے امدادی کارروائیاں تسلی بخش نہیں تھیں ،اس وجہ سے یہ سانحہ ہوا ہے۔اہل علاقہ محمد نعیم،عبدالحفیظ،شاہد علی،محمد لطیف،ذوالفقار،ملک سلیم،عمران شاہ،محمد بوٹااور میاں حسن نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے بھائیوں کا باپ محمد الیاس انتہائی غریب ہے اور الیکٹریشن کا کام کرتا ہے ،اعلیٰ حکام اس گھرانے کی مالی امداد کریں ۔

مزید :

علاقائی -