مختلف علاقوں سے 2نا معلوم افراد کی لاشیں برآمد

مختلف علاقوں سے 2نا معلوم افراد کی لاشیں برآمد

  

لاہور(کر ائم سیل )داتا درباراور نولکھا کے علاقوں سے دو نا معلوم افراد کی لاشیں بر آمدہوئی ہیں ،پولیس نے نشئی قرار دیکر لاشیں مردہ خانہ میں جمع کروا دیں۔بتایا گیا ہے کہ داتا دربار کے علاقہ میں واقع ایک ہو ٹل کے باہر 50سالہ نا معلوم شخص کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے لیا اور شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانہ میں جمع کروا دی ۔ نو لکھا کے علاقہ ریلوے اسٹیشن گراو¿نڈ میں35سالہ شخص کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیکر متوفی کی شناخت کے لیے مساجد میں اعلانات کروائے اورلاش کی شناخت نہ ہونے پر اسے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد نشہ کے عادی تھے اور انکی موت نشے کی زیادتی اور شدید گرمی کے باعث ہوئی ہے۔

مزید :

علاقائی -