وزیرآباد کی شمع پروین بچیوں کے ساتھ انصاف لینے صحافیوں کے پاس پہنچ گئی

وزیرآباد کی شمع پروین بچیوں کے ساتھ انصاف لینے صحافیوں کے پاس پہنچ گئی

  

لاہور( کرائم سیل )داماد اور دیور کے ظلم کی شکار گوجرانوالہ کی شمع پروین انصاف نہ ملنے پر لاہور پریس کلب میں فریاد لیکر پہنچ گئی ۔شمع پروین زوجہ غلام سرور کے مطابق وہ ورپال علی پور چٹھہ وزیر آباد ضلع گوجرانوالہ کی رہنے والی ہے۔ ساڑھے تین سال قبل شوہر غلام سرور نے بیٹی انیتا عندلیب کی شادی پہلے سے ہی دو بیویوں کے شوہر اپنے بھتیجے شاہدسہیل بٹ سے کردی ۔داماد شاہد بٹ 8 جون کو میرے گھر آیااور میری بیٹی انیتا کو ساتھ چلنے کے لئے کہا ، انکار پر بے پناہ تشدد کیا ،اسے زخمی حالت میں گوجرانوالہ کے ایک پرائیویٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں اس نے اگلے روز ہی آپریشن کے ذریعے اس کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ۔شمع پروین نے مزید بتایا کہ اس نے ہسپتال کی میڈیکل رپورٹ کے ساتھ تھانہ علی پور چٹھہ مےںدرخواست دی لیکن پولیس نے اسے خانگی مسئلہ قرار دے دیا حالانکہ میرے داماد نے نہ صرف میری بیٹی کو بلکہ ہم سب کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہمیں کھلے عام جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں۔ شمع پروین نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے دادرسی کی درمندانہ اپیل کی ہے۔

مزید :

علاقائی -