42199 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، سہیل چوہدری

42199 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، سہیل چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگارخصوصی)چیف ٹریفک آفیسر سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور راہنمائی کے پیشِ نظر اب تک 42199 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے جبکہ 195000 شہریوں نے لرنر پرمٹ بنوائے۔ 2120 خواتین اور 3199 مردوں کو انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے جبکہ سال 2013 کے پہلے 6 ماہ میں 27604 ڈرائیونگ لائسنس جاری ہو ئے تھے، گذشتہ سال کی نسبت شہریوں کی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ اور میرٹ پر پورا اترنے والوں کو بلا تاخیر ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جارہے ہیں۔ سی ٹی اونے کہا کہ شہریوں کی خدمت کے جذبے سے سرشار سٹی ٹریفک پولیس ہر وقت بہتر سے بہتر اقدامات کرنے میں مصروف عمل ہے۔ رواں سال میں سٹی ٹریفک پولیس نے 195000 شہریوں میں کو لرنر پرمٹ جاری کیے جبکہ رواں سال میں 45824 افراد اپنا ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوانے آئے جن میں سے 3625 امیدوار فیل ہوئے اور 42199 کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیئے گئے ،پاس ہونے والوں میں 2120 خواتین بھی شامل ہیں۔سہیل چوہدری نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصو ل کے لیے آنے والے خواتین و حضرات سے نہایت خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انکی ہر ممکن راہنمائی کریں۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ اپنے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو ہر ممکن یقینی بنائیں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ شہری ڈرائیونگ لائسنس بارے ہر قسم کی معلومات کے لیے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 0423-1915 پر رابطہ کریں۔

مزید :

علاقائی -