سابق جج کیخلاف دائر توہین رسالت کے مقدمے کی سماعت ملتوی

سابق جج کیخلاف دائر توہین رسالت کے مقدمے کی سماعت ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج صفدر بھٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج اسلام بھٹی کے خلاف توہین رسالت کے دائر اندارج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 20جون تک ملتوی کر دی ۔ فاضل عدالت نے آئندہ پیشی پر فریقین کے وکلاءکو بحث کے لئے طلب کر لیا ہے۔ مذکورہ درخواست مقامی شہری قاری رفیق نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے سابق جج اسلام بھٹی نے” عدالت عالیہ تک کا سفر“ کے نام سے ایک کتاب لکھی ہے جس میں توہین رسالت کے ارتکاب سمیت مسلمانوں کے جذبات ابھارنے والی بہت سی باتیں تحریر کی گئی ہیں ۔ درخواست میں استدعا کی گئی سائل نے ا س سلسلے میں سول لائنز تھانے سے رجوع کیا تھا مگر اس کی کوئی شنوائی نہ ہو سکی ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ فاضل عدالت سول لائنز پولیس کو پابند کرے کہ و ہ اسلام بھٹی کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کرکے قانونی تقاضا پورا کرے ۔

مزید :

علاقائی -