شام نگر میں آگ لگنے سے 4 سالہ بچہ جاں بحق ماں بہن اور دادی شدید زخمی

شام نگر میں آگ لگنے سے 4 سالہ بچہ جاں بحق ماں بہن اور دادی شدید زخمی

  


لا ہور (کرائم سیل )لٹن روڈ کے علاقہ میں شارٹ سرکٹ کے با عث آگ لگنے سے 4سالہ بچہ جاں بحق ماں بہن اور دادی شدید زخمی ہو گئیں۔واقعہ کی اطلاع پا کر باپ حواس با ختہ ہو گیا ۔ریسکیو نے مو قع پر پہنچ کر جھلسنے والے افرادکوطبی امدا دکے لئے ہسپتال پہنچایااورآگ پر قابو پالیا۔ تفصیلا ت کے مطابق لٹن روڈ کے علاقہ شام نگر روڈ پر وقع ایک گھر میں گزشتہ روز دوسری منز ل پرواقع کمر ے میں محمد اون اور اس کی بہن ما ہ نور سکول کا کام کر نے میں مصروف تھے کہ شارٹ سرکٹ کے با عث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے خوف زدہ ہو کر بیڈ کے نیچے گھس گیا جبکہ 3سالہ ما ہ نور نے رونا شروع کر دیا صحن میں کا م کر تی بچوں کی ماں فاخرہ اور دادی شمشاد نے کمرے میں سے دھواں اٹھتا دیکھا تو بچوں کو بچانے کے لئے آگ میں کود گئیں ۔ماہ نو ر تو مل گئیں لیکن محمد اون بیڈ کے نیچے ہو نے کی وجہ سے نہ مل سکا جس کو تلا ش کرتے ہو ئے دونو ں خواتین بھی شدید جھلس گئیں لیکن بچہ نہ مل سکا ۔ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پانے کے بعد بیڈ کے نیچے سے بچہ کی لاش برآمد کر لی جو کہ مکمل طور پر جل چکا تھا ۔پولیس نے مو قعہ پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے لی اور قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔ معصوم بچے کی ہلاکت سے پورے علاقے کی فضاء سوگوار ہو گئی موقع پر موجود ہر شخص ک کی آنکھ اشکبار تھی ۔جبکہ ہسپتال میں زیر علاج خواتین اور بچی کی حالت تشویشناک ہے ۔ مر حوم بچے کے داد نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ قدرتی حادثہ تھا کسی سے کو ئی گلہ نہیں اللہ کو یہی منظور تھا ۔ُبچہ

 

مزید :

علاقائی -